گزشتہ روز ہونے والے کوئٹہ کے لیاقت بازار میں بم دھماکے کا مقدمہ نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں ایس ایچ اوسٹی کی مدعیت میں درج ہوا، مقدمے میں انسدادِ دہشت گردی ایکٹ، قتل اور اقدام ِ قتل کی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔گذشتہ روز ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد شہید اور 32 زخمی ہوئے تھے جبکہ شہر کے وسط میں دھماکا ہونے سے عام شہری بھی نشانہ بنے۔دوسری جانب ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کا کہنا تھا کہ دھماکا خودکش تھا یا ٹائم ڈیوائس یہ کہنا قبل از وقت ہوگا، ایڈیشنل ایس ایچ او شفاعت مرزا شدید زخمی حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کرلئے گئے ہیں، دوبارہ جائے وقوعہ کا معائنہ کرکے دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جا ئے گا۔
تبصرے بند ہیں.