جعلی اکاؤنٹس کیس میں پیشرفت: نیب نے 2 ارب 12 کروڑ ریکور کرلئے

چیئرمین نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں 2 ملزمان کی پلی بارگین درخواستوں کی منظوری دے دی۔ نجی پاور کمپنیوں کے ان افسران سے 2 ارب 12 کروڑ روپے کی ریکوری کر لی گئی۔ جعلی اکاؤنٹس کیس میں نامزد نوری آباد پاورکمپنی اور سندھ ٹرانسمیشن کے افسران آصف محمود اور عارف علی سے نیب نے فنڈز میں خوردبرد کی تحقیقات کی۔ دونوں ملزمان نے 2 ارب 12 کروڑ روپے کے بدلے پلی بار گین کی درخواستیں دیں جو چیئرمین نیب نے منظور کر لیں۔نیب کے مطابق ملزمان نے سندھ حکومت کے حکام سے مل کر جعلی نیلامی کے ذریعے کرپشن کی، پلی بارگین کی حتمی درخواست احتساب عدالت میں دائر کی جائے گی، نیب جعلی اکاونٹس کیسیز میں 25 ملزمان کو گرفتار کر چکا ہے۔

تبصرے بند ہیں.