پنجاب سے 37 لیگی ارکان اسمبلی فاروڈ بلاک کیلئے تیار: شیخ رشید کا دعویٰ

شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب سے 37 لیگی ارکان اسمبلی فاروڈ بلاک کیلئے تیار ہیں، اعلان جلد ہوگا، سیاست میں 90 دن اہم ہیں، چیئرمین سینیٹ کے رہنے نہ رہنے سے فرق نہیں پڑے گا۔شیخ رشید نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے رہنے نہ رہنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، ملکی سیاست میں 90 روز بہت اہم ہیں، ن لیگ کے 37 صوبائی ارکان تیار ہیں مگر قومی کے اتنے نہیں مل رہے، پنجاب اسمبلی میں فارورڈ بلاک کیلئے 7 ارکان کم ہیں۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا چور سیاستدانوں نے ہتھیار نہ ڈالے تو جمہوریت کو نقصان ہوگا، میرے جیسے سیاستدانوں کے آپریشن جیل میں ہی ہو جاتے ہیں، مجھ سمیت سیاستدانوں کی بیماریاں ایسی ہیں جو جیل جا کرجاگ جاتی ہیں، میری اگلی نیوز کانفرنس سے پہلے اسحاق ڈار کو وطن واپس لایا جاسکتا ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا پاکستانی سیاستدانوں کو جیل میں ہر طرح کی سہولتیں میسر ہیں، میں نے خود ساڑھے 3 سال جیل میں گزارے، جمہوریت کو خطرات چور سیاستدانوں سے ہیں، مریم نواز کو پتہ ہے انکی سیاست ختم ہوگئی، جلسہ جلسہ کرتی ہیں، جلسہ کرنا پنگا لینے والی بات ہے، عمران خان کو کہا انہیں لندن جانے دیں۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ملک کی ہر پارٹی میں آٹے، چینی کا مافیا ہے، ن لیگ کی حکومت کو 100 فیصد مریم نواز نے مروایا، مریم نواز کی خواہش ہے نواز شریف مرسی بن جائیں، شہباز شریف کو سازش کر کے اپوزیشن لیڈر بنایا گیا، شہباز شریف مریم اور حمزہ کے درمیان پھنس گئے ہیں، عثمان بزدار کی کارکردگی ہم سے اچھی ہے، ٹی وی پر جو زیادہ چیخ رہا ہے اس کی باری آنے والی ہے

تبصرے بند ہیں.