وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کاروبار میں آسانی پروگرام نئے پاکستان کی طرف ٹھوس قدم ہے۔وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کاروبارکیلئے پرمٹ، رجسٹریشن آسانیوں کیلئےاہم پیشرفت ہے، بالخصوص ایس ایم ایز اس پروگرام کے ثمرات سے مستفید ہوں گی۔نہوں نے کہا کہ کاروباری برادری، چھوٹی اوردرمیانہ صنعتوں کو دفاترکےغیرضروری چکروں سےنجات دلانے کا نظام دے رہے ہیں، اس سےکاروباری افراد کو کرپشن فری اور لال فیتے کی رکاوٹوں سے نجات ملےگی۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ریگولیٹری فریم ورک میں تبدیلی کامقصد کاروباری طبقے کیلئے آسانیاں لاناہے،اس اقدام سے ملک میں سرمایہ کاری کو بھی فروغ حاصل ہوگا، نئے پاکستان کی آسانیاں پوری قوم کے حصے میں آئیں گی۔
تبصرے بند ہیں.