جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہو گیا، ان کو ریمانڈ مکمل ہونے پر آج احتساب عدالت میں پیش کر دیا گیا. نیب نے سابق صدر کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا.
نیب کی جانب سے سابق صدر آصف زرداری کا جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں لیا گیا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہو گیا، سابق صدر کو نیب ٹیم نے آج احتساب عدالت پیش کیا اور مزید 14 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی۔ جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔
کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے کی۔ نیب کی جانب سے جب عدالت میں 14 روزہ ریمانڈ کی درخواست کی گئی تو آصف زرداری کے وکیل لطیف کھوسہ نے سوال اٹھایا کہ نیب 14،14 دن کا جسمانی ریمانڈ کیوں مانگ رہا ہے۔ آصف زرداری نے اس موقع پر کہا کہ نیب کو ایک ہی مرتبہ 90روز کا ریمانڈ دے دیں۔
آصف زرداری کو ضمانت مسترد ہونے پر 10 جون کو گرفتار کیا گیا تھا ،احتساب عدالت نے آصف زرداری کو11 جون کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا تھا۔ آصف زرداری پر جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں روپے کے منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔
تبصرے بند ہیں.