العزیزیہ ریفرنس: نواز شریف کی اضافی دستاویزات جمع کرانے کیلئے درخواست

العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف نے اضافی دستاویزات جمع کرانے کیلئے اجازت مانگ لی۔ سابق وزیراعظم نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ غیر ملکی ڈاکٹرز کی تصدیق شدہ رپورٹ جمع کرانے کی اجازت دی جائے، عدالت سے استدعا ہے کہ انصاف کے تقاضے پورے کرنے کیلئے اضافی ریکارڈ پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔ادھر سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت پر سماعت آج ہو گی، اسلام آباد کے جسٹس عامر فاروق اور محسن اختر کیانی پر مشتمل بینچ سماعت کرے گا۔نیب نے نواز شریف کی درخواست پر اپنا جواب عدالت میں جمع کرا دیا تھا جس میں کہا گیا کہ نواز شریف کی طبی بنیادوں پر سزا معطلی کی درخواست نا قبل سماعت ہے، عدالت نواز شریف کی درخواست نا قابل سماعت قرار دے کر خارج کرے۔سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل اور میڈیکل آفیسر نے بھی ہائی کورٹ میں جواب جمع کرا دیا تھا۔ سپرنٹنڈنٹ جیل نے استدعا کی کہ نواز شریف کی درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹائی جائے۔ میڈیکل آفیسر نے رائے دی کہ موجودہ علاج کے دوران نواز شریف کی طبی حالت درست ہے۔

تبصرے بند ہیں.