نیب نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں فرالت تالپور کو بھی گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ نیب راولپنڈی کی درخواست پر چیئرمین نیب نے فرالر تالپور کے وارنٹ گرفتاری کی منظوری دی ہے۔ذرائع کے مطابق فریال تالپور کی رہائشگاہ کو سب جیل قرار دیکر انہیں ہاؤس اریسٹ رکھا جائے گا جہاں پراٹیچ باتھ اور ایک خاتون سکیورٹی گارڈ کی سہولت میسر ہوگی، ان سے تفتیش بھی یہیں ہو گی۔ذمہ دار ذرائع کے مطابق آج نیب حکام وارنٹ گرفتاری لیکر جائیں گے۔ چیئرمین نیب نے نیب راولپنڈی کی درخواست پر فریال تالپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی منظوری دی۔واضح رہے فریال تالپور اور ان کے بھائی آصف زرداری کی جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں ضمانت عدالت نے منسوخ کر دی تھی جس کے فوری بعد نیب حکام نے زرداری کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا تھا جبکہ فریال تالپور کے حوالے سے خاتون ہونے کی نسبت سے نیب نے اپنی پالیسی میں تھوڑی نرمی کرنے کا عندیہ دیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.