فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شہباز شریف صاحب قانون آپ کی آمد کا منتظر ہے، امید ہے آپ اپنے بیٹے اور داماد کو بھی ساتھ لائیں گے۔ معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا پاناما میں پوری قوم کے سامنے انکشافات ہوئے، مریم صفدر والد کو ملک و قوم پر ترجیح نہ دیں، آئین و قانون نے سزا دی ہے تو اسے تسلیم بھی کریں، ٹی ٹیز اور پاپڑ والے کے اکاؤنٹس بھرنے کا جواب نہیں آیا ؟۔
تبصرے بند ہیں.