مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب نواز شریف کی والدہ اور بیٹی کو آپ کے حکم پہ نہیں ملنے دیا گیا، آپ کی تو عید ہو گئی۔ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے نواز شریف کے اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت نہ دینے کی مذمت کرتے ہوئے کہا نواز شریف سے ملاقات کے لئے مختص جمعرات کے دن بھی ملاقات نہ کرنے دی گئی، نواز شریف کو عید پہ اور بیماری میں بھی اہل خانہ سے نہ ملنے دینا عمران خان کی انتقامی سیاست کی انتہا ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا عمران صاحب خود پسندی اور انّا پرستی کے محور سے کبھی نکل نہیں سکے، جس غلیظ اور منفی سیاست کی بنیاد آپ نے رکھی ہے پورا پاکستان دیکھ رہا ہے، نواز شریف صاحب بیمار ہیں، اُن کی بیٹی اور ذاتی معالج کو اُن سے ملنے نہیں دیا جا رہا، عمران صاحب آپ کے 50 ترجمان صرف نواز شریف صاحب کی صحت پر سیاست کر رہے ہیں۔لیگی رہنما نے مزید کہا نواز شریف صاحب کے ساتھ اللہ اور کڑوروں لوگوں کی دعائیں ہیں، اللہ اُن کو سلامت رکھے۔
تبصرے بند ہیں.