وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کیخلاف نیب انکوائری کو انویسٹی گیشن میں تبدیل کردیا گیا

 نیب نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور سابق وزیراعلی قائم علی شاہ کیخلاف نیب انکوائری کو انویسٹی گیشن میں تبدیل کردیا۔۔نیب راول پنڈی کی جانب سے جعلی اکاوٴنٹس کیس، دادو اور ٹھٹھہ شوگر ملز کی فروخت کے معاملات کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ چیئرمین نیب جاوید اقبال نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور سابق وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کے خلاف انکوائری کو انویسٹی گیشن میں تبدیل کرنے کی منظوری دے دی۔مراد علی شاہ اور قائم علی شاہ ان کیسز میں اپنے بیانات نیب کو ریکارڈ کرا چکے ہیں اور اومنی گروپ کے تمام عہدیداروں سے بھی نیب کی تفتیش مکمل ہوگئی ہے۔ دونوں شوگر ملز مبینہ طور پر کوڑیوں کے بھاوٴ اومنی گروپ کو فروخت کردی گئی تھیں۔

تبصرے بند ہیں.