زرتاج گل کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

مسلم لیگ ن کی جانب سے وفاقی وزیر زرتاج گل کے خلاف آرٹیکل 62 کے تحت کارروائی کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔

یہ قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن عظمیٰ بخاری کی جانب سے جمع کرائی گئی، قرار داد میں کہا گیا کہ وفاقی وزیر زرتاج گل نے عہدے کا غلط استعمال کیا اور سیاسی اثرورسوخ کے استعمال سے سیکریٹری داخلہ کو خط لکھ کر اپنی بہن شبنم گل کو بطور ڈائریکٹر نیکٹا تعینات کرایا۔زرتاج گل کی بہن کا انسداد دہشتگردی میں کوئی تجربہ اور ریسرچ نہیں، وہ اسسٹنٹ پروفیسر ہیںجبکہ 9سال بعد بھی اپنی پی ایچ ڈی مکمل نہیں کر سکیں۔ان کا کہنا تھا کہ ناتجربہ کار خاتون کونیکٹا جیسے ادارے کا سربراہ تعینات کرنے سے ادارے کی کارکردگی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، مطالبہ ہےکہ زرتاج گل کےخلاف آرٹیکل 62ون ایف کے تحت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے انہیں فی الفور نا اہل قرار دیا جائے۔

تبصرے بند ہیں.