جمعۃالوداع پر سکیورٹی فول پروف بنانے کی ہدایت

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے جمعۃالوداع کے موقع پرصوبہ بھر میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی ۔سردار عثمان بزدار نے سعودی عرب سے جمعۃالواع پر سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے صوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ امن عامہ کی فضا کو برقرار رکھنے کیلئے ہر ضروری اقدام کیا جائے۔ان کا کہنا ہے کہ مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر عبادت گاہوں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائے، پولیس افسران سکیورٹی انتظامات کو خود مانیٹر کریں اور فیلڈ میں موجود رہیں۔عثمان بزدار نے کہاکہ امن عامہ کی فضا برقرار رکھنے کیلئے وضع کردہ سکیورٹی پلان پر من و عن عملدرآمد کیا جائے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔

تبصرے بند ہیں.