لاہور ہائیکورٹ نے جھوٹے گواہوں کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا

لاہور ہائیکورٹ نے جھوٹے گواہوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ لوگوں کو پھنسانے والے رعایت کے مستحق نہیں۔جسٹس اسجد جاوید گورال نے جھوٹی گواہی دینے والوں پر سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا شہادتیں دے کر لوگوں کو پھنسانے والے رعایت کے مستحق نہیں، جھوٹی گواہیاں دینے والوں کی حوصلہ شکنی کی جانی چاہیے۔عدالت نے گینگ ریپ کیس میں جھوٹے گواہ محمد شریف کے خلاف کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے سیشن جج لیہ کو زیر دفعہ 194 کی کارروائی کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ ملزم نے گینگ ریپ کیس میں ملزم مدثر منظور کے خلاف جھوٹی گواہی دی۔

تبصرے بند ہیں.