پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ سے افغانستان کے مشیر برائے قومی سلامتی حمداللہ محب کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور ،خطے میں امن و سلامتی ،پاک افغان سرحدی انتظامات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔آئی ایس پی آرکے مطابق افغانستان کے مشیر برائے قومی سلامتی حمداللہ محب نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی اور ان سے باہمی دلچسپی کے امور ، خطے میں امن و استحکام کی صورتحال ، پاک افغان بارڈر مینجمنٹ اور امن کے امکانات سمیت افغانستان میں جاری مفاہمتی عمل کے تناظر میں امن کے امکانات کا بطور خاص جائزہ لیا گیا ۔
تبصرے بند ہیں.