معاہدوں میں قومی مفاد کو ترجیح دے رہے ہیں,فردوس عاشق

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں آج معاہدوں میں قومی مفاد اور عوامی فلاح کو ترجیح دی جارہی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ چین کے نائب صدر کا دورہ پاکستان کے دوران معاہدوں پر اتفاق دونوں ممالک میں فروغ پاتے اقتصادی تعاون کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

تبصرے بند ہیں.