وادی شوال میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، ایک جوان شہید

پاک فوج نے شمالی وزیرستان کی وادی شوال میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا جب کہ حملے کے نتیجے میں ایک جوان شہید ہوگیا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے وادی شوال کی مکی گڑھ چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے جواب میں پاک فوج کی جانب سے مؤثر کارروائی کی گئیآئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک سپاہی شہید ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پیٹرولنگ کے دوران بویا کے علاقے میں نالے سے گولیاں لگی 5 لاشیں ملی ہیں جو گزشتہ روز حملے کا نشانہ بننے والی خاڑ کمر چیک پوسٹ سے ڈیڑھ کلو میٹر کے فاصلے سے ملیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز محسن جاوید اور علی وزیر کی قیادت میں خاڑ کمر چیک پوسٹ پر حملے میں پانچ جوان زخمی ہوئے تھے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں حملہ کرنے والے تین افراد مارے گے تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق علی وزیر 8 ساتھیوں سمیت زیر حراست ہیں جب کہ محسن جاوید ہجوم کو مشتعل کرنے کے بعد فرار ہوگیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.