پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ہم دہائیوں پر مشتمل جدوجہد کے ثمرات ضائع کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ معصوم پی ٹی ایم کارکنان کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے، انھیں استعمال کیا جا رہا ہے، چند افراد مذموم مقاصد کے لیے انھیں اکسا رہے ہیں۔میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بہادر قبائلیوں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ دہائیوں پر مشتمل جدوجہد کے ثمرات ضائع کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
تبصرے بند ہیں.