اپوزیشن اتحاد جس عجلت میں بنا، اتنی تیزی سے منطقی انجام کو پہنچے گا،عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا گٹھ جوڑ صرف ذاتی مفادات کے تحفظ کیلئے ہے، لوٹ مار کا دور قصہ پارینہ بن چکا ہے، اب قومی وسائل ایمانداری کے ساتھ عوام پر خرچ ہو رہے ہیں۔سردار عثمان بزدار سے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا اپوزیشن اتحاد جس عجلت میں بنا، اتنی ہی تیزی سے یہ اپنے منطقی انجام کو پہنچے گا، حکومت پنجاب عوام کی فلاح و بہبود کے لئے موثراقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا اب صارف رمضان بازار سے 2 کلو تک چینی خرید سکے گا، صوبائی حکومت نے رمضان پیکیج کے تحت عوام کو ریلیف دیا ہے۔مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سیاسی یتیموں کا کوئی مستقبل نہیں، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان آگے بڑھا رہا ہے۔

تبصرے بند ہیں.