اپوزیشن جماعتوں نے سیاسی حکمت عملی کیلئے بیٹھک سجا لی
ملکی معاشی صورت حال اور حکومت کے خلاف حکمت عملی پر غور کے لیے اپوزیشن جماعتیں وفاقی دارالحکومت میں جمع ہو گئی ہیں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے تمام اپوزیشن جماعتوں کو افطار ڈنر کی دعوت دی گئی ہے۔زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والے افطار ڈنر میں جمعیت علماء اسلام (ف)، عوامی نیشنل پارٹی، مسلم لیگ ن اور جماعت اسلامی اور پی ٹی ایم رہنما شریک ہیں۔مسلم لیگ ن کا وفد شاہد خاقان عباسی کی قیادت میں زرداری ہاؤس اسلام آباد میں موجود ہے، دیگر رہنماؤں میں مریم نواز، حمزہ شہباز، مریم اورنگزیب اور ایاز صادق شامل ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ مریم نواز اور بلاول بھٹو کے درمیان ون آن ون ملاقات متوقع نہیں ہے۔ جماعت اسلامی کا وفد لیاقت بلوچ کی سربراہی میں افطار ڈنر میں موجود ہے جب کہ اے این پی کے ایمل ولی خان، زاہد خان اور میاں افتخار حسین بھی افطار ڈنر میں موجود ہیں۔اس کے علاوہ آفتاب احمد خان شیر پاؤ، حاصل بزنجو، جہانزیب جمالدینی، محسن داوڈ اور علی وزیر بھی افطار ڈنر میں شرکت کے لیے زرداری ہاؤس میں موجود ہیں۔پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے بلاول بھٹو زرداری کے افطار ڈنر میں شریک ہونا تھا تاہم ان کی کوئٹہ سے اسلام آباد کی پرواز چھوٹ گئی تھی جس کے باعث محمود خان اچکزئی کی جگہ سینیٹر عثمان افطار ڈنر میں شرکت کر رہے ہیں
تبصرے بند ہیں.