لاہور ہائی کورٹ میں ڈی جی ایل ڈی اے اور ڈائریکٹر ایل ڈے کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران عدالتی حکم پر کمرۂ عدالت سے ڈائریکٹر ایل ڈی اے محمد نعمان کو گرفتار کر لیا گیا۔انسپکٹر نے ڈائریکٹر ایل ڈی اے محمد نعمان کو ہتھکڑیاں لگا دیں ۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس امیر بھٹی نے ڈی جی ایل ڈی اے کو فوری طلب کر لیا، ڈائریکٹر ایل ڈی اے نے لیگل ایڈوائزر وقار اے شیخ کی ڈی جی کو شکایات کی تھی۔لاہور ہائی کورٹ نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان سے کہا کہ آپ کو جرأت کیسی ہوئی کہ عدالت کی معاونت کرنے والے پر جانبداری کا الزام لگایا۔جسٹس امیربھٹی نے کہا کہ شرم آنی چاہیے ڈائریکٹر ایل ڈی اے کو دوسروں کو عدالتوں سے جھوٹ بولنے کا کہتے ہیں، ایل ڈی اے میں آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے۔ڈائریکٹر ایل ڈی اے محمد نعمان نے عدالت سے معافی مانگ لی ۔جس پر جسٹس امیر بھٹی نے کہا کہ آپ معافی اپنے پاس رکھیں کس کی جرأت ہے جو عدالت کے حکم میں رکاوٹ ڈالے۔درخواست گزار نے عدالت میں مؤقف اپنایا تھا کہ عدالتی حکم کے باوجود ایل ڈی اے ایگزمشن نہیں دے رہا، عدالت ڈی جی ایل ڈی اے کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔
تبصرے بند ہیں.