انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت 5 روپے 60 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 3 روپے بڑھ گئی اور دونوں ریٹ 147 روپے پر جا پہنچے۔ سٹاک مارکیٹ میں 430 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی.سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران 430 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی، 100 انڈیکس 33 ہزار 861 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ آئی ایم ایف سے معاہدے اور پاکستان کے بیرونی قرضوں میں اضافے کے اثرات ڈالر کے ریٹ پر دیکھنے میں آ رہے ہیں جو سنبھالے نہیں سنبھل رہا۔ انٹر بینک میں ڈالر 5 روپے 60 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 3 روپے بڑھ گیا، دونوں ریٹ برابر ہو کر 147 روپے پر جا پہنچے۔تجزیہ کاروں کے مطابق غیر ملکی قرضے بڑھنے اور آئی ایم ایف معاہدے سے روپیہ پر دباو بڑھا ہے جس کے سبب ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ کا خدشہ ہے۔
تبصرے بند ہیں.