حکومت اور اپوزیشن ایک پیج پر آگئے، فاٹا کی قومی اسمبلی اور خیبرپختونخوا اسمبلی میں نشستوں سے متعلق 26ویں آئینی ترمیم متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔قومی اسمبلی اجلاس میں 26 ویں آئینی ترمیم کی شق وار منظوری لی گئی ، اس موقع پر کسی بھی رکن نے ترمیم کی مخالفت نہیں کی اور یوں آئینی ترمیم متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد فاٹا کی قومی اسمبلی میں نشستیں 6 سے بڑھ کر 12 اور خیبر پختونخوا اسمبلی میں 16 سے بڑھ کر 24 ہوجائیں گی۔واضح رہے کہ 26 ویں آئینی ترمیمی بل پر بحث کا آغاز 10 مئی کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں ہوا تھا۔
تبصرے بند ہیں.