ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیس میں اپوزیش لیڈر شہباز شریف کا نمائندہ فیصل افضل نیب لاہور میں پیش ہو گیا۔ تحریری جوابات کو نیب نے غیر تسلی بخش قرار دے دیا۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو آج نیب لاہور نے طلب کر رکھا تھا جس پر شہباز شریف کے نمائندے فیصل افضل نیب کے روبرو پیش ہوئے اور نیب حکام کو بتایا کہ شہباز شریف برطانیہ میں موجود ہیں جس وجہ سے پیش نہیں ہو سکے، نمائندے نے وکیل عطاء تارڑ کی جانب سے لکھا تحریری خط پیش کردیا۔ شہباز شریف کی لیگل ٹیم کی جانب سے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کیس کے نیب سوالات کے تحریری جوابات بھی نمائندہ کے ہاتھ بھجوائے گئے، نیب لاہور نے شہباز شریف کو 7 سوالات پر مشتمل طلبی کا سمن جاری کیا تھا۔ جس کے جواب میں شہباز شریف کی ٹیم کی جانب سے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے قیام کی سمری مبینہ طور پر محکمہ فنانس اور محکمہ قانون کی رائے لئے بغیر منظور کی حوالہ سے جواب جمع کروایا گیا، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی جانب سے پہلے سے موجود ہونے کے باوجود ایل ڈبلیوایم سی کے قیام سمیت کمپنی کے قیام کے لئے کیا قانونی تقاضے پورے کرنے کے حوالہ سے بھی نیب سوال کو تحریری جواب جمع کروایا گیا۔اس کے ساتھ ٹھیکیدار کمپنی آئی ایس ٹیک کو نیلامی کا عمل مبینہ طور پر مکمل کئے بغیر ٹھیکہ دینے کے حوالہ سے بھی تفصیلات تحریری طور پر جمع کروائیں گئیں۔دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب لاہور نے سالٹ ویسٹ منجمنٹ کیس میں شہباز شریف کے جوابات کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا اور اس حوالے سے شہباز شریف کے نماہندے کو بھی آگاہ کر دیا گیا۔
تبصرے بند ہیں.