اسلام آباد ایئر پورٹ سے مزید 3 چینی پاکستانی جوڑے حراست مین لے لئے گئے۔ چینی وزارت پبلک سیکیورٹی نے پاکستان سے تعاون کیلئے ٹاسک فورس بھجوا دی۔ایف آئی اے امیگریشن نے 3 چینی باشندوں کو اسلام آباد ایئر پورٹ پر حراست میں لیا جو 3 پاکستانی خواتین کے ہمراہ بیرون ملک جا رہے تھے، تینوں چینی شہریوں نے پاکستانی خواتین کو اپنی بیویاں ظاہر کیا، تینوں جوڑے تحقیقات کے لیے ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سیل منتقل کر دیئے گئے۔چینی سفارتخانے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ چین پاکستانی اداروں کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے شہریوں کا تحفظ یقینی بنائے گا، چین میں پاکستانی خواتین کی جسم فروشی اور انسانی اعضا کی فروخت کے ثبوت نہیں ملے، سرحد کے اطراف شادیوں کی آڑ میں جرم کرنے والوں کیخلاف پاکستانی قانون کے مطابق کارروائی کی حمایت کرتے ہیں، ایسے واقعات کی خود بھی تحقیقات کر رہے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.