نواز شریف کی جیل واپسی پر ریلی نکالنے پر لیگی کارکنوں کیخلاف مقدمہ

سابق وزیراعظم نواز شریف کی جیل منتقلی کے دوران اجازت کے بغیر ریلی نکالنے والے 1400 سے زائد مسلم لیگی کارکنان کے خلاف کوٹ لکھپت پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے، مقدمہ ساونڈ سسٹم ایکٹ اور ریلوے ایکٹ کی خلاف ورزی پر درج کیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق لیگی کارکنان نے شنگھائی پل کے قریب روڈ کو بلاک کیے رکھا، لیگی کارکنان نے گاڑیوں پر ساونڈ سسٹم لگا رکھے تھے جب کہ لیگی کارکنان اسپیکر میں حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے، لیگی کارکنان نے کوٹ لکھپت ریلوے ٹریک پر ٹرین کو بھی روکا۔

تبصرے بند ہیں.