داتا دربار خودکش حملے کے تہلکہ خیز انکشاف سامنے آگئے، خود کش حملہ آور کا جوتا بھارتی برانڈ کا نکلا ہے۔پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی نے برانڈ اور سینڈل کے متعلق تفصیلات اکٹھی کر لیں، دہشت گرد کے ہاتھ کے فنگر پرنٹس نادرا بھجوا دیئے گئے، دہشت گرد کے جسمانی اعضا کو دہشت گردوں کے ڈی این اے بنک سے میچ کیا جا رہا ہے، پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ آج اعلٰی حکام کو ارسال کرے گی۔
تبصرے بند ہیں.