ملک IMF کے پاس گروی، نواز شریف کو ہٹانے کا کھیل سامنے آنے لگا، ن لیگ

 

مسلم لیگ (ن) کی مرکزی  سیکریٹری اطلاعات و ترجمان  مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کو منظر سے ہٹانے کا اصل کھیل  سامنے آرہا ہے۔عمران خان نے ملک کو نئی  ایسٹ انڈیا کمپنی آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے۔نئے گورنر سٹیٹ بنک ڈاکٹر رضا باقر ملکوں کو قرضے کی غلامی میں رکھنے کی مہارت رکھتے ہیں۔خود دار اور غیرت مند قوم کی عزت نیلام کی جا رہی ہے۔اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ عمران کی نالائق حکومت میں اب سب کچھ آئی ایم ایف کریگا۔ جس کا پاکستان میں باضابطہ دفتر کھول دیا گیا ہے ۔ ڈاکٹر رضا باقر 2000ء سے آئی ایم ایف کے ملازم انھیں اسٹیٹ بینک کا گورنر بنایا گیا ہے۔نواز شریف نے ملک کو سی پیک دیا جبکہ عمران خان نے ملک بالخصوص نوجوانوں کے مستقبل کو آئی ایم کے حوالے کر دیا ہے۔ عمران صاحب آپ کی حکومت کا ہر دن عوام کے لیے نئے عذاب کا باعث بن رہا ہے۔رضا باقر کی تقرری اس امر کی تصدیق ہے کہ ملک آئی ایم ایف کی قرض اصلاحات اور ری اسٹرکچرنگ کے نظام کی طرف جا رہا ہے۔رمضان المبارک سے پہلے پٹرول کی قیمت میں 9 روپے کا اضافہ آئی ایم ایف کے حکم پر کیا گیا ہے ،عمران کے عزائم دیکھتے ہوئے اب قوم کو پاکستان کی جوہری صلاحیت کے لیے فکر مند ہونا چاہیے۔

تبصرے بند ہیں.