لاہور ہائی کورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی جے آئی ٹی پر فل بنچ کی تشکیل کے خلاف درخواست پر آج سماعت نہیں ہو گی۔لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردار شمیم احمد خان کی رخصت کے باعث کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی جس کے باعث آج کیس کی سماعت نہ ہو سکی۔عدالت عالیہ نے درخواست گزار کے وکیل کو دفتری اعتراض پر دلائل کے لیے لب کر رکھا تھا۔سانحہ ماڈل ٹاؤن میں متاثرہ بچی بسمہ امجد نےد رخواست دائر کر رکھی ہے۔رجسٹرار آفس نے فل بنچ کی تشکیل چیلنج کرنے کی درخواست پر اعتراض عائد کر رکھا ہے۔درخواست گزار نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ سپریم کورٹ نے بسمہ امجد کی درخواست پر سانحہ ماڈل ٹائون کی تفتیش کے لیے نئی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا حکم دیا۔درخواست گزار کا مزید کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کی تشکیل کے بعد درخواست گزاروں نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا، لاہور ہائی کورٹ کا 2 رکنی بنچ درخواستوں پر سماعت کر رہا تھا کہ پھر غیر قانونی طور پر 3 رکنی بنچ تشکیل دے دیا گیا۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی جے آئی ٹی کے خلاف موجودہ فل بنچ تحلیل کر کے نیا بنچ تشکیل دینے کا حکم دیا جائے۔
تبصرے بند ہیں.