جتنا مرضی شور مچے، این آر او نہیں دیں گے: وزیراعظم عمران

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف مسلسل جدوجہد سے یہاں تک پہنچی ہے، سیاست کا مقصد عوام خدمت، نیا پاکستان بنا کر رہیں گے۔ کچھ بھی ہو، کسی کو این آر او نہیں دیں گے۔وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 23 ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب میں اس عزم کا اظہار کیا کہ انشا اللہ ان کی جماعت ہی ملک کو بحران سے نکالے گی۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک اںصاف مسلسل جدوجہد کے بعد اس مقام پر پہنچی ہمیں کسی جنرل جیلانی یا مبینہ خط نے اقتدار میں نہیں پہنچایا۔وزیراعظم نے تسلیم کیا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک میں مہنگائی ہے لیکن بتایا کہ جب حکومت سنبھالی تو پاکستان کا قرضہ 30 ہزار ارب تھا جسے سابق حکمران 10 سالوں میں 6 ہزار ارب سے یہاں تک لے آئے تھے۔ لیکن اپوزیشن نے پہلے دن سے شور مچا دیا کہ حکومت کے پاس تجربہ نہیں ہےہم تیل کی قیمتیں نہ بڑھائیں تو قرضوں میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ حکومت سنبھالی تو بجلی کا خسارہ 1200 ارب جبکہ گیس کا 150 ارب روپے تھا۔ سابق صدر پرویز مشرف کے دو این آر اوز کی وجہ سے ملک پر قرضہ چڑھا۔ میں صرف اللہ تعالیٰ کو جواب دہ ہوں، میں کسی صورت این آر او نہیں دے سکتا۔ان کے اور پاکستان کے مفادات مخالف ہیں۔ آہستہ آہستہ سب کی کرپشن ہمارے سامنے آ رہی ہے۔ اپوزیشن کو سمجھ آ گئی کہ ہر روز ان کی کرپشن کی چیزیں مل رہی ہیں۔ دیگر ممالک بھی ہمیں ان کی کرپشن کی چیزیں بھیج رہے ہیں۔ ان سب کو پتا ہے کہ ان سب نے پکڑے جانا ہے۔بڑی قومیں اس لیے تباہ ہوئیں کیونکہ وہاں طاقتور اور غریب کے لئے الگ قانون تھا۔ ہم نے ایک قانون لے کر آنا ہے۔نواز شریف کہہ رہے ہیں کہ علاج کے لئے باہر جانے دیں۔ اسحاق ڈار کا علاج باہر ، شہباز شریف باہر اور حمزہ شہباز کی فیملی باہر، یہ اپنے دور اقتدار میں ایک ہسپتال نہیں بنا سکے کہ ان کا علاج پاکستان میں ہو سکے۔

تبصرے بند ہیں.