وفاقی حکومت نے رمضان المبارک کے دوران دفاتر کے اوقات کار صبح دس بجے سے سہ پہر چار بجے تک مقرر کیے ہیں۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران دفاتر کے اوقات کار صبح 10سے سہ پہر 4 بجے تک ہوں۔انہوں نے بتایا کہ کابینہ نے وزیراعظم کو چین کےکامیاب دورے پر مبارکباد دی ہے، دورے کے دوران چین کےساتھ ایف ٹی اے اور ایم ایل ون کے معاہدے ہوئے۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ کابینہ اجلاس میں 13نکاتی ایجنڈا تھا، حکومت جواصلاحات لارہی ہے اس پر اجلاس میں تفصیلی بات چیت ہوئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ دیوانی مقدموں کوڈیڑھ سے2سال میں نمٹانےکےلئے قانون سازی کی جائےگی۔
تبصرے بند ہیں.