پیپلزپارٹی کا یکم مئی کو پختونخواحکومت کے خلاف احتجاج کا اعلان

پاکستان پیپلزپارٹی خیبر پختو نخوا کے صدر ہمایوں خان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی یکم مئی کوخیبرپختونخوا میں حکومت کے خلاف احتجاج کرے گی۔بلین ٹری کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی کے رپورٹ آنے کے بعد  اس  میں ہونے والی کرپشن پربھی نیب میں درخواست دی جائے گی حکومت نے عوام سے ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ گھروں کا وعدہ کر کے ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا ہے۔انھوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے پہلے کہا کہ ایک ارب درخت لگائے ہیں لیکن جب چائنہ جا رہے تھے تو کہہ رہے تھے کہ چار ارب درخت لگائیں ہیں، خیبر پختونخوا میں تمام ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف احتجاج کر رہا ہے،وزیراعظم  قبائلی علاقوں میں جا کر جلسے کر رہے ہیں، یہ قبل از وقت دھاندلی ہے۔ہمایوں خان نے کہا کہ آج پیپلزپارٹی خیبر پختو نخواہ کے عہدیداروں کی چیئر مین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات ہوئی ہے،اس میں خیبر پختونخوا میں بلین سونامی ٹری منصوبے میں ہونے والی کرپشن کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ہے اور ایک پارلیمانی کمیٹی بنائی گئی ہے جو اس کرپشن کو بے نقاب کرے گیانہوں نے کہا کہ وزیراعظم بین الاقوامی سطح پر جا کر جھوٹ بولتے ہیں اور گورنر خیبرپختونخوا نے بھی جھوٹ بولا ہے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ مہنگائی بے روز گاری کے خلاف پاکستان پیپلزپارٹی خیبر پختونخواہ پشاور میں حکومت کی پالیسیوں اور اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف یکم مئی کو احتجاج کرےگی۔انہوں نے کہا کہ احتجاج میں پیپلزپارٹی کے ساتھ ڈاکٹرز پیرا میڈیکل اسٹاف اور مزدور بھی ہوں گے کیونکہ غریب لوگ اس مہنگائی کا مقابلہ نہیں کر سکتے وہ تنگ ہو کر اس حکومت کے خلاف ہمارے ساتھ احتجاج مین شریک ہوں گے۔

تبصرے بند ہیں.