چمن :2ما ہ قبل اغوا ہو نے والے ڈاکٹر مبشر حسن بازیاب

چمن: چمن سے دو ما ہ قبل اغوا ہو نے والے مشہور سرجن ڈاکٹر مبشر حسن بازیابی کے بعد گھر پہنچ گئے اسٹنٹ کمشنر ابراہیم اسماعیل نے بتایاکہ اغوا کاروں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے بعد انہوں نے مجبور ہوکر سرجن ڈاکٹر مبشر حسن کو رہا کردیا۔ ڈاکٹر مبشر حسن نے بتایاکہ انہیں چند نامعلوم افراد نے اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنایا اور نامعلوم مقام منتقل کیا تھا۔ انھوں نے بتایا کہ اغوا کاروں نے رہائی کے لئے چار کروڑ روپے کے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔ گزشتہ شب صبح چار بجے کے قریب نامعلوم اغوا کاروں نے انہیں ان کے گھر کے سامنے چھوڑ دیا

تبصرے بند ہیں.