مردان: جنازے پر خودکش حملہ، تاجران کی کال پر بازار بند

مردان: مردان کے علاقے شیر گڑھ میں جنازے کے دوران خودکش حملے کے دوران چونتیس افراد کی ہلاکت کے بعد آج دوسرے روز بھی فضا سوگوار ہے انجمن تاجران کی کال پر دکانیں اور بازار بند ہیں۔مردان کے علاقے شیر گڑھ میں گزشتہ روز جنازے کے دوران ہونیوالے خودکش حملے میں جاں بحق افراد کی تدفین کردی گئی ہے۔دھماکے کے دوسرے روز بھی علاقے میں فضا سوگوار ہے۔ جاں بحق ہونے والوں کے لیے دعائے مغفرت کی گئی ، جبکہ مرکزی انجمن تاجران کی اپیل پر تحت دکانیں اور بازار بند ہے جبکہ زخمیوں کو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ گزشتہ روز شیر گڑھ میں مقامی شخص کی نماز جنازہ میں خود کش دھماکے کے نتیجے میں چونتیس افراد جاں بحق ہوئے تھے جن میں رکن خیبر پختون خوا اسمبلی عمران مہمند بھی شامل تھے واقعہ کی ایف آئی آر تھانے شیر گڑھ میں درج کی گئی ہے

تبصرے بند ہیں.