بھارتی اداکار سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان بھی اداکاری میں اپنی قسمت آزمائیں گے۔
سیف علی خان امریتا سنگھ کی بیٹی سارا علی خان نے گزشتہ سال بالی ووڈ میں اپنے کریئر کی شروعات کی تھی۔ سارا نے کیدارناتھ اور سمبا جیسی سپرہٹ فلموں میں کام کرنے کے بعد اپنی شناخت بنائی ہے۔ اب ایسی خبریں ہیں کہ سارا کے بعد سیف کے بیٹے ابراہیم بھی بالی ووڈ میں قدم رکھنے والے ہیں۔ ابراہیم نے اپنے والد سیف پر یہ واضح کردیا ہے کہ وہ بہن سارا کی طرح بطور اداکار کام کرنا چاہتے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ بیٹے ابراہیم کےلئے سیف نے فلم پروڈیوس کرنے کا ارادہ کیا ہے۔ ابراہیم کو کیمرے کے لئے تیار کرنے کےلئے خاص تیاری چل رہی ہے۔
تبصرے بند ہیں.