آسٹریلیا نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں بھی ہرادیا

آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میںاپنی شاندار کارکردگی کو دہراتے ہوئے 8 وکٹ سے کامیابی حاصل کرلی ۔۔کامیابی کیلئے 285رنز کے ہدف کو آسٹریلیا نے 47.5 اوورز میں دو وکٹ پر حاصل کرتے ہوئے سیریز میں2-0کی سبقت حاصل کرلی۔اوپننگ جوڑی آرون فنچ اور عثمان خواجہ نے پہلی وکٹ کی شراکت میں209رنز اسکور کئے۔عثمان خواجہ نے109گیندوں پر 8چوکے لگاتے ہوئے 88رنز بناکریاسر شاہ کی گیند پر آوٹ ہوئے۔گلین میکسویل 19کے انفرادی اسکور پررن آوٹ ہوئے۔آرون فنچ نے 143گیندوں پر مشتمل اپنی طوفانی اننگز میں 12چوکے اور6چھکے مارتے ہپوئے ناٹ آوٹ 155رن بنائے۔شان مارش11رن پر ناٹ آوٹ پویلین لوٹے۔فنچ کو میان آف دی میاچ قرار دیا گیا۔قبل ازیں ٹاس جیت کرپہلے بیاٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں پہلے بیاٹنگ وکٹ کے نقصان پر284 رن بنائے۔پاکستان کے امام الحق دوسرے میچ میں ناکام ہوئے اور صفر پر ہی رچرڈسن نے ان کی وکٹیں اڑا دیں جس کے بعد شان مسعود19 رنز بنا کر آوٹ ہوئے تو مجموعی اسکور35 رنز تھا۔حارث سہیل اور محمد رضوان نے تیسری وکٹ میں53 رنوں کی شراکت کرتے ہوئے اسکور کو87 تک پہنچایا۔ایرون فنچ نے34 رن پر کھیلنے والے حارث سہیل کو کیری کے ہاتھوں کیچ کرایا ۔عمر اکمل صرف16 رنز کا اضافہ کرکے پویلین لوٹے تاہم کپتان شعیب ملک نے رضوان کے ساتھ مل کر اسکور کو239 رنز تک پہنچایا اس دوران انہوں نے اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی۔شعیب ملک 60 رنز بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ محمد رضوان نے کیرئر کی پہلی سنچری مکمل کی اور115 رن بنانے کے بعد 254 کے  سکور پر آئوٹ ہوئے،فہیم اشرف بھی 14 رن بنا کر نائل کا شکار بنے۔

تبصرے بند ہیں.