کراچی کی بینکنگ کورٹ میں آصف زرداری پیش ہوئے اور جعلی اکاؤنٹس کیس میں 20 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروائے۔ اس موقع پر میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر نے چیف جسٹس کے دوروں پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ چیف جسٹس کو سپریم کورٹ میں زیر التوا ہزاروں مقدمات پر توجہ دینی چاہیے۔اسپتال میں چیف جسٹس کے شرجیل میمن کے کمرے پر چھاپے اور شراب برآمدگی سے متعلق سوال کے جواب میں آصف زرداری نے کہا کہ ’’جس ملک میں چیف جسٹس چھاپے مارے، اس پر کیا کہیں گے، سپریم کورٹ میں 5 ہزار یا لاکھ مقدمات زیر التوا ہیں ان پر زور ہونا چاہیے‘‘۔ہیلی کاپٹر تنازع سے متعلق سوال کے جواب میں آصف زرداری نے کہا کہ ہیلی کاپٹر کی بات ہو رہی ہے دیکھیں کب ملتا ہے، سن رہا ہوں پچاس پچپن روپے میں سفر ہوتا ہے۔صدارتی الیکشن میں پی پی پی امیدوار اعتزاز احسن کی ممکنہ دستبرداری سے متعلق سوال کے جواب میں آصف زرداری نے کہا کہ ہوسکتا ہے مولانا فضل الرحمن ہی دستبردار ہوجائیں۔واضح رہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں عدالت نے آصف علی زرداری کی 20 لاکھ روپے کی عبوری ضمانت منظور کی ہے۔
تبصرے بند ہیں.