کچھ دیر رکیں میں ہیلی کاپٹر میں واپس آتا ہوں،آصف زرداری کا صحافی کو دلچسپ جواب

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے بینکنک کورٹ کراچی آمد کے موقع پر میں صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ آپ کچھدیررکیں میں ہیلی کاپٹرمیں واپس آتا ہوں۔سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری جعلی اکاونٹس کیس کے سلسلے میں دوبارہ بینکنگ کورٹ میں پیش ہوگئے جہاں سے انہوں نے 20 لاکھ روپے کے عوض عبوری ضمانت حاصل کرلی۔بینکنک کورٹ آمد کے موقع پر وہاں موجود ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ زرداری صاحب آپ ہیلی کاپٹر میں نہیں آئے؟ جس پر سابق صدر نے اپنے مخصوص انداز میں مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ آپ کچھ دیررکیں میں ہیلی کاپٹرمیں واپس آتا ہوں۔بینکنگ کورٹ سے عبوری ضمانت حاصل کرنے کے بعد واپسی پر صحافی نے سابق صدر سے سوال کیا کہ صدر پاکستان کون بنیگا؟ جس پر آصف علی زرداری نے جواب دیا کہ اعتراز احسن صدر پاکستان بنیں گے۔اس موقع پر صحافینے ایک بار پھر پوچھا کہ آپ کو یقین ہے کہ اعترازاحسن ہی صدر پاکستان بنیں گے ؟ اس بار جواب میں آصف زرداری نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ اعتزازاحسن صدر بنیں۔سابق صدر کی عدالت آمد سے قبل بم ڈسپوزل اسکواڈ نے عدالت کا معائنہ کیا جس کے بعد بینکنگ کورٹ کو کلیئرقرار دیا گیا۔اس سے قبل بینکنگ کورٹ کی جانب سے آصف علی زرداری کے وانٹ گرفتاری جاری کیے جاچکے ہیں تاہم انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کر رکھی تھی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے آصف زرداری کو 3 ستمبر تک متعلقہ ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا جس کے بعد وہ آج بینکنگ کورٹ کراچی میں پیش ہوئے۔واضح رہے کہ جعلی بینک اکاونٹس کیس میں اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید، غنی مجید، حسین لوائی اور طحہ رضا گرفتار ہیں جب کہ آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور اور انور مجید کے 3 صاحبزادے عبوری ضمانت پر ہیں۔

تبصرے بند ہیں.