صدارتی انتخاب کے لیے متفقہ امیدوار لانے پر پیپلز پارٹی اور مولانا فضل الرحمن کا بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق ہو گیا ہے . مولانا فضل الرحمننے کہا ہے کہ اس مسئلے کے حل میں ایک رات ہی باقی ہے انشاء اﷲ مشترکہ امیدوار کا مسئلہ طے کر لیں گے .ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مولانافضل الرحمن نے کہا کہ بنیادی نکتہ یہ ہے کہ تمام حزب اختلاف کا ایک امیدوار کسی صورت میں ممکن ہوگا اگر ہم اس بات کو طے کر لیں اور جو زمینی حقیقت ہے اس پر ہم کسی ایک نتیجہ پر پہنچ جائیں تو انشاء اﷲ ایک رات باقی ہے ہم اس مسئلے کے حل پر قادر ہو جائیں گے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء راجہ پرویز اشرف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گفت و شنید جاری ہے ابھی مذاکرات چل رہے ہیں مولانافضل الرحمن نے بڑی اچھی بات کی ہے جس مسئلے کے درمیان ایک رات ہو وہ مسئلہ نہیں ہوتا اس مسئلے کے درمیان تو دو راتیں ہیں مجھے امید ہے کہ کوئی بہتر حل نکل آئے گا مگر اس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی رہنماؤں نے اعتزاز احسن کا نام واپس لینے کے آپشن کی مخالفت کر دی تھی۔ آصف علی زرداری نے بھی کہہ دیا ہے کہ مولانا فضل الرحمن قابل احترام ہیں مگر ہمیں سیاسی فیصلہ کرنا ہے جبکہ بلاول بھٹوزرداری پہلے ہی کہہ چکے ہیں اعتزاز،اعتزاز اور صرف اعتزاز۔
تبصرے بند ہیں.