ملک بھر میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ ہے، قومی صحت سروسز کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

ملک بھر میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ ہے ۔۔ا مرض پھیلنے کی بڑی وجہ نشے کے لئے غیرمحفوظ سرنجوں کا استعمال اور جنسی تعلقات میں بے راہ روی ہے۔۔ قومی صحت سروسز نے سپریم کورٹ میں رپورٹ پیش کر دی.

سپریم کورٹ نے ملک میں ایڈزکے پھیلاﺅ سے متعلق کیس کی سماعت میں جمع کرائی گئی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری وزارت صحت کو15روز میں رپورٹ بہترکرکے سپریم کورٹ میں جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 15 روزکیلئے ملتوی کردی. چیف جسٹس آف پاکستان میاں محمد ثاقب نثار نے ملک میں ایڈزکے پھیلاﺅ سے متعلق کیس کی سماعت کی۔اس موقع پر سیکرٹری وزارت صحت نےرپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی،جسٹس عمرعطابندیال نے سیکرٹری صحت کی رپورٹ پرعدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ یہرپورٹ توصرف کاغذکاضیاع ہے، سیکرٹری صاحب،15 روزمیں رپورٹ بہترکرکے لائیں۔چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ ایڈزکوئی موروثی بیماری نہیں ہے،اس سے بچاﺅ کی آگاہی کیلئے میڈیاپرمہم چلنی چاہئے۔جس پر سپریم کورٹ نے سیکرٹری وزارت صحت کو15روز میںرپورٹ بہترکرکے سپریم کورٹ میں جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 15 روزکیلئے ملتوی کردی۔

تبصرے بند ہیں.