امریکا میں ہائی جیک ہونے والا طیارہ سمندر میں گر کر تباہ

واشنگٹن: 

امریکا میں نجی ائرلائن کا مسافر طیارہ ہائی جیکنگ کے بعد سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔

 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن کے شہر سیئٹل کے ٹاکوما ائرپورٹ پر الاسکا ائرلائن کے مسافر طیارے نے کنٹرول ٹاور کی اجازت کے بغیر اڑان بھری تو حکام کی دوڑیں لگ گئیں اور سب میں خوف کی لہر دوڑ گئی۔

کسی کو دہشت گردی کا خدشہ ستانے لگا تو کسی کو نائن الیون کا واقعہ یاد آگیا۔ فوری طور پر شہر بھر میں ہائی الرٹ اور تمام پروازوں کو گراؤنڈ کردیا گیا جبکہ امریکی فضائیہ کی مدد طلب کرلی گئی۔ خوش قسمتی سے طیارہ خالی تھا اور اس میں کوئی مسافر سوار نہ تھا۔

تبصرے بند ہیں.