انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کا احتجاج آج ہوگا

اسلام آباد: 

2018 کے عام انتخابات میں دھاندلی کیخلاف اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے اپوزیشن جماعتیں احتجاج کریں گی۔

انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف (ن) لیگ تمام  اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر الیکشن کمیشن اسلام آباد کے باہر دوپہر ایک بجے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کرے گی، پارٹی قیادت نے اپنے تمام ٹکٹ ہولڈرز کو احتجاج میں شرکت یقینی بنانے کے لیے ہدایت کردی ہے۔ احتجاجی مظاہرے میں پیپلز پارٹی اور ایم ایم اے سمیت 7 پارٹیاں شرکت کریں گی۔

تبصرے بند ہیں.