اسلام آباد:
چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ چوری کا پیسہ ہضم نہیں کرنے دیں گے۔
سپریم کورٹ میں جعلی بنک اکاؤنٹس سے منی لانڈرنگ اسکینڈل کی سماعت ہوئی۔ ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے بتایا کہ 29 مشکوک اکاؤنٹس ہیں جو سمٹ بنک ،سندھ بنک اور یونائیٹڈ بنک میں کھولے گئے، ان کے ذریعے مشکوک ٹرانزیکشنز ہوئیں، اومنی گروپ نے 2082 ملین روپے جعلی بنک اکاؤنٹس میں جمع کرائے اور مشکوک بنک اکاؤنٹس سے رقم زرداری گروپ کو بھی منتقل ہوئیں، جعلی اکاؤنٹس میں 35 ارب کی ٹرانزیکشنز ہوئیں۔
تبصرے بند ہیں.