اسلام آباد: شاہین ایئرلائن کا طیارہ چینی ایئرپورٹ گونگزو میں پھنسے 214 پاکستانی مسافروں کو لے کر لاہور کے لئے روانہ ہوگیا ہے۔
چینی شہر گوانگزو میں شاہین ایئرلائن کی پرواز 29 جولائی کو اڑان نہیں بھر سکی تھی جس کے باعث 260 پاکستانی مسافر ایئرپورٹ پر ہی پھنس گئے تھے تاہم چیف جسٹس میاں ثاقب نثار اور حکومت پاکستان کی مداخلت کے بعد اب شاہین ایئرلائن کی پرواز این ایل 892 گونگزو سے 200 سے زائد مسافروں کو لے کر لاہور کے لئے روانہ ہوگئی ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق شاہین ایئر کاطیارہ گوانگزو میں پھنسے مسافروں کولاہورلا رہا ہے، نجی طیارے میں سوار مسافروں میں 185 بڑے افراد جب کہ 29 بچے شامل ہیں، پروازچین میں پھنسے پاکستانیوں کو لے کر شام 6 بجے لاہور پہنچے گی۔
تبصرے بند ہیں.