کراچی / لاہور:
سندھ ، بلوچستان اورخیبرپختونخوا میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد آج سے تعلیمی ادارے کھل گئے۔
ملک کے 3 صوبوں سندھ ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں اور سرکاری، نیم سرکاری اور نجی اسکولوں و کالجز کے طلبہ نے مادر علمی کا رخ کرلیا۔
سندھ میں میٹرک سسٹم کے تحت چلنے والے نجی وسرکاری اسکولوں میں تعلیمی سیشن یکم اپریل سے ہی شروع ہوچکا ہے تاہم کیمبرج سسٹم کے تحت چلنے والے نجی اسکولوں میں نیا تعلیمی سیشن آج سے شروع ہوگیا۔ صوبے میں غیر متوقع شدید گرمیوں کے باعث رواں برس صوبائی حکومت نے گرمیوں کی تعطیلات 15 مئی سے ہی کردی تھیں تاہم عام انتخابات کے باعث اس میں مزید 15 روز کا اضافہ کیا گیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.