فخر زمان کے تیز ترین ہزار رنز، ویون رچرڈز کا ریکارڈ توڑ دیا

بولاوایو: 

فخرزمان کے بیٹ کی ضرب سے کئی ریکارڈ چکنا چور ہوگئے، تیز ترین 1000 رنز بنانے کا اعزاز پاکستانی اوپنر کے نام ہوگیا جب کہ 5 میچز کی ایک باہمی سیریز میں سب سے زیادہ رنز کا بھی ریکارڈ توڑ ڈالا۔

زمبابوے کے خلاف پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کے دوران اوپنر فخر زمان کا بیٹ خوب چلتا رہا، اس دوران انھوں نے ڈبل سنچری بھی اسکور کی، اب ان کے اعزازات میں کچھ اور عالمی ریکارڈز کا اضافہ ہوگیا ہے۔ انھوں نے صرف 18 اننگز کے دوران ایک ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا، اس طرح وہ تیز رفتاری سے اس مقام پر پہنچے ہیں، ان سے قبل تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے کا اعزاز مشترکہ طور پر ویوین رچرڈز، کیون پیٹرسن، جوناتھن ٹروٹ، کوئنٹین ڈی کک اور بابر اعظم کے نام تھا، یہ سب اس مقام پر 21 اننگز میں پہنچے تھے۔

تبصرے بند ہیں.