امریکا کی بھارت کو مسلح ڈرونز فراہم کرنے کی پیشکش

واشنگٹن: 

امریکا نے بھارت کو مسلح ڈرونز فراہم کرنے کی پیشکش کردی جس کے نتیجے میں خطے میں طاقت کا توازن بگڑنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

 

ایک طرف تو بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے دوسری طرف آئے روز سرحد پر بلااشتعال پاکستانی علاقوں پر فائرنگ اور گولہ باری کرتا ہے۔ ایسے میں امریکا نے بھارت کو مسلح ڈرونز فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے جو جاسوسی کے ساتھ ساتھ دشمن کو ہلاک کرنے کے بھی کام آسکتے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز نے مصدقہ ذرائع سے خبر دی ہے کہ  امریکا نے بھارت کو ہتھیاروں سے لیس بڑے ’نگراں‘ ڈرون فروخت کرنے کی پیشکش کی ہے۔ پہلے تو امریکا نے بھارت کو غیر مسلح ڈرون دینے کا فیصلہ کیا تھا جنہیں صرف جاسوسی اور نگرانی کے لیے استعمال کیا جا سکتا تھا۔ تاہم اب نامعلوم وجوہات کی بنا پر ان ڈرونز کو مسلح حالت میں فراہم کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.