انتخابات سے قبل دہشت گرد حملوں سے خوفزدہ ہونے والے نہیں، پاکستان

اسلام آباد: 

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل کا کہنا ہے کہ بلوچستان اور خیبرپختون خوا میں انتخابی امیدواروں پر دہشت گردانہ حملوں سے پاکستان خوفزدہ ہونے والا نہیں ملک میں جمہوری انتخابی عمل جاری رہے گا۔

 

اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، وادی میں گزشتہ ہفتے 23 کشمیریوں کو شہید کیا گیا، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی میڈیا کوریج پر پابندی لگائی جارہی ہے بھارتی مظالم کو رپورٹ کرنے والے کشمیری صحافی عاقب جاوید کی این آئی اے میں طلب کرنا اور جھوٹے مقدمات میں آسیہ اندرابی کے 30 روزہ جوڈیشل ریمانڈ کی مذمت کرتے ہیں، اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی تنظیم کی کشمیر کے بارے میں رپورٹ نے بھارتی پراپیگنڈے کو ناصرف مسترد کر دیا بلکہ رپورٹ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے بدترین مظالم کی قلعی کھول دی، عالمی برادری مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔

تبصرے بند ہیں.