ایون فیلڈ ریفرنس فیصلہ؛ نواز، مریم اور صفدر کی اپیلوں پر سماعت آج ہوگی

اسلام آباد: 

ہائی کورٹ کا دو رکنی بینچ ایون فیلڈ ریفرنس فیصلے کے خلاف نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی اپیلوں پر ابتدائی سماعت آج کرے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی اپیلوں میں احتساب عدالت کے جج اور نیب کو فریق بنایا گیا تھا۔

اپیلوں کے متن میں کہا گیا تھا کہ احتساب عدالت نے انصاف کے تقاضے پورے کیے بغیر سزا سنائی اس لیے قید، جرمانے، نااہلی اور جائیداد قرقی کا عدالتی حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو بری کیا جائے۔ اپیلوں میں درخواست کی گئی ہے کہ عدالت عالیہ کی جانب سے فیصلہ آنے تک ان کی سزا کو معطل کیا جائے اور انہیں ضمانت پر رہا کیا جائے۔

تبصرے بند ہیں.