مرشد سے عشق کو شرک نہیں کہا جا سکتا، عمران خان

اسلام آباد: 

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مرشد سے عشق اور عقیدت کے اظہار کو شرک نہیں کہا جا سکتا۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پاک پتن مزار پر دورے کے حوالے سے بیان جاری کردیا۔ عمران خان نے گزشتہ دنوں اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ہمراہ پاکپتن میں درگاہ بابا فرید پر حاضری دی تاہم احاطے میں داخل ہونے سے قبل انہوں نے مزار کی چوکھٹ پر سجدہ کیا جس پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.