زمبابوے کے شہر ہرارے میں جاری سہ فریقی ٹی ٹوینٹی کرکٹ سیریز میں زمبابوے کے خلاف آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے ٹی ٹوئنٹی کا سب سے بڑا انفرادی اسکور بنا کر اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا، انہوں نے سہ ملکی سیریز کے دوران زمبابوے کے خلاف میچ میں 172 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی، اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی کی سب سے بڑی انفرادی اننگز 156 رنز ایرون فنچ کی ہی تھی جو انہوں نے 2013 میں انگلینڈ کے خلاف اسکور کی تھی۔
تبصرے بند ہیں.